مسافروں، ٹرنسپورٹرز اور ڈرائیورز کے لئے بڑی خوشخبری

image

سائیں سرکار نے اہم فیصلہ لے لیا، حکومت سندھ کا ٹرانسپورٹر، ڈرائیورز اور مسافروں کیلیے لائف انشورنس متعارف کرانے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی بار حکومت سندھ نے ٹرانسپورٹرز، ڈرائیورز، کلینرکے ساتھ مسافروں کی بھی لائف انشورنس اسکیم متعارف کروا دی، اس ضمن میں کراچی کے مقامی ہوٹل میں حکومت سندھ اور پی ای ایس کے تعاون سے ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کی آگاہی کے لئے سیمینار منعقد ہوا، سیمینار میں سندھ سے اندرون ملک سفر کرنے والے ٹرانسپورٹرز، کلینر، ڈرائیورز اور مسافروں کیلئے لائف انشورنس پروگرام متعارف کروایا گیا۔

انشورنش پروگرام کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ ای ٹکٹنگ نظام کے تحت سندھ میں بذریعہ سڑک بسوں اور کوچز کے ذریعے سفر کرنے والا ہر مسافر اپنی منزل کی طرف روانہ ہونے سے قبل اپنے ٹکٹ پر صرف دس سے بیس روپے اضافی دے کر انشورنس پروگرام سے منسلک ہو جائے گا اور کسی بھی ناگہانی ٹریفک حادثے کی صورت میں ورثاء کو صرف تین یوم کے اندر پانچ لاکھ روپے کی رقم ادا کی جائے گی، ڈرائیورز، کلینر اور بس کا دیگر عملہ بھی مفت انشورنس سے مستفید ہو سکے گا۔

کسی ٹریفک حادثے میں اگر کوئی مسافر معذور ہو جائے اپنا جسمانی اعضاء کھو بیٹھے تو ایسے میں بھی اُس کی مالی معاونت کی جائے گی، تاہم اس صورت میں بھی انشورنس پروگرام کے تحت پانچ لاکھ روپے کی خطیر رقم ورثاء کو ادا کی جائے گی جبکہ حادثے کا شکار وہیکل کی بیس لاکھ روپے تک کی مفت انشورنس کی جائے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ نے کہا کہ 'ہم پی ای ایس کے سی ای او 'ذیشان نیازی' کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے سندھ کے عوام کے لیے ایک اچھا منصوبہ پیش کیا،امید ہے کہ جلد ٹرانسپورٹرز سے مشاورت کے بعد یہ منصوبہ اپنے تکمیل کے مراحل تک پہنچے گا'۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹکٹ کے ساتھ دس روپے کی معمولی رقم کے ذریعے ہر مسافر اور ٹرانسپورٹرز کو ایک اچھی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار سفری انشورنس کا آغاز صوبہ سندھ سے ہونے جا رہا ہے جو کہ سندھ کی عوام کے لئے ایک بڑا اقدام ہے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts