بھارت کے لیے ایک اور بڑا دھچکا، معیشت کو بھاری نقصان

image

بھارت کو بڑا معاشی دھچکا، ایپل نے کرناٹک میں مصنوعات بنانے والی بھارتی کمپنی پر پابندی لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق مزدوروں کو واجبات کی ادائیگی میں بے قاعدگی کا انکشاف ہونے پر ایپل نے بھارت میں اپنی مصنوعات کی تیاری پر پابندی عائد کر دی، بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت نرساپور میں واقع وسٹرون کارپوریشن کمپنی میں ایپل کی مصنوعات تیار کی جاتی تھیں تاہم کمپنی میں مزدوروں کو اکتوبر اور نومبر کی اُجرت نہ ملنے کی تفصیلات موصول پر ایپل نے بھارتی کپمنی پر اپنی مصنوعات کی تیاری پر فوری پابندی عائد کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی وسٹرون کمپنی میں کام کرنے والے ملازمین نے گزشتہ ہفتے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پُر تشدد احتجاج کیا تھا، احتجاج کرنے والے ملازمین نے مشتعل ہو کر کمپنی کی کئی املاک کو نقصان پہنچایا اور جلاؤ گھیراؤ بھی کیا، تاہم پولیس نے صورتحال کنٹرول میں لے لی تھی، وسٹرون کپمنی نے اس پُر تشدد احتجاج کی وجہ سے اربوں روپے کی نقصان کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

ایپل جیسی بڑی کمپنی کی جانب سے بھارت میں اپنی مصنوعات کی تیاری کو اس بڑے پیمانے پر روکنے کو مشکلات میں گھری معیشت کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں مزدوروں کی جانب سے یہ کوئی پہلا احتجاج نہیں بھارت کی ریاستوں میں اقلیتوں کی بنیاد پر مسلسل شہریوں کا استحصال جاری ہے تاہم اب مختلف کپمنیوں کی جانب سے ملازمین کی حق تلفی بھی عروج پر ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.