السی کے تیل سے بنائی گئی فون کی اسکرین جو ٹوٹنے کے بعد خود بخود دوبارہ جڑ جائے گی، جانیں اسے کیسے بنایا گیا؟

image

کیا کبھی آپ نے فون کی کسی ایسی اسکرین کے بارے میں سنا ہے جو تیل کے استعمال سے ٹوٹ کر خود بخود دوبارہ جڑنے کی صلاحیت رکھتی ہو؟

تفصیلات کے مطابق کوریا کے سائنسدانوں نے السی کا تیل استعمال کرتے ہوئے ایسی اسمارٹ فون اسکرین تیار کی ہے جو ٹوٹنے کے بعد خود ہی جڑ جاتی ہے۔

جنوبی کوریا میں ''کوریا انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی'' کے سائنسدانوں نے السی کے تیل سے بھرے ہوئے خرد بینی کیپسول تیار کیے پھر انہی ''پولی ڈائی میتھائل سائلوگزین'' کہلانے والے شفاف سلیکون میں ملایا گیا۔ اس محلول کو روایتی سی پی آئی اسکرین پر لگا کر سکھایا گیا۔

کیے گئے تجربات کے دوران اسمارٹ فون اسکرین چٹخائی گئی اور اس میں دراڑیں ڈالی گئیں۔ تاہم اسی دوران مائیکرو کیپسولز بھی ٹوٹ گئے اور ان سے نکلنے والے السی کے تیل نے پولی امائیڈ سے کیمیائی عمل شروع کر دیا جس کے نتیجے میں اسکرین پر پڑنے والی دراڑیں دوبارہ صحیح ہونے لگیں۔

مذکورہ عمل کافی سست رفتار تھا جسے مکمل ہونے میں کئی گھنٹے لگے۔ اگر ہوا میں نمی 70 فیصد اور درجہ حرارت بھی 70 ڈگری سینٹی گریڈ ہو تو اسکرین جلد ہی پہلے جیسی (بالکل ٹھیک) ہوجائے گی۔

لیکن اگر اسکرین پر الٹراوائیلٹ شعاعیں ڈالی جائیں تو مائیکرو کیپسولز سے نکلنے والا السی کا تیل صرف 20 منٹ میں خشک ہو کر سخت ہوجائے گا جبکہ اسکرین پر پڑنے والی 95 فیصد دراڑوں کی مرمت ہوجائے گی۔

خیال رہے مذکورہ تحقیق کی تفصیلات ''کمپوزٹس پارٹ بی انجینئرنگ'' نامی ریسرچ جرنل کے شمارے میں شائع کی گئی ہیں۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts