سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر صاحبہ اور آصف علی زرداری کی بڑی دختر بختاور بھٹو زرداری کی اس ماہ کے آغاز میں محمود چوہدری سے منگنی ہوئی جبکہ دونوں جلد ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہے ہیں۔
بختاور کے منگیتر محمود چوہدری نے حال ہی میں اپنی شادی کی جگہ کے حوالے سے اعلان کیا۔ محمود چوہدری اور بختاور بھٹو نے اپنی شادی کی تقریبات کسی دوسرے ملک میں کرنے کے بجائے اپنے وطن میں کرنے کا فیصلہ کیا۔
سوشل میڈیا پر شادی کے کارڈ کی تصاویر گردش کر رہی ہیں جس کے مطابق تقریبات کا آغاز اگلے ماہ یعنی جنوری 2021 سے ہوگا۔
کارڈ پر درج تفصیلات کے مطابق جوڑے کی مہندی 27 جنوری 2021 کو ہوگی جبکہ نکاح کی تقریب ایک دن کے وقفے کے ساتھ 29 جنوری کو ہوگی۔
شادی کا ریسیپشن 30 جنوری 2021 کو ہوگا۔