کورونا وائرس میں مبتلا مولانا طارق جمیل کی طبعیت اب کیسی ہے؟ لوگوں کے لئے پیغام جاری کر دیا

image

ممتاز عالمِ دین اور ہر کسی کے پسندیدہ مولانا طارق جمیل صاحب کورونا وائرس میں مبتلا تھے جبکہ اب انہوں نے اپنے چاہنے والوں کے لئے ایک پیغام جاری کیا ہے۔

طارق جمیل صاحب کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ ''آج الحمداللہ ہسپتال سے گھر منتقل ہو گیا ہوں، آپ سب کی دعاوں اور محبتوں کا بے حد مشکور ہوں، اور دعا گو ہوں کہ اللہ تمام مریضوں کو صحت کی نعمت سے نوازے''۔

مولانا کا علاج کرنے والی ڈاکٹرز کی ٹیم نے طارق جمیل کا طبی معائنہ کیا اور ان کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا۔

یاد رہے 13 دسمبر کو مولانا طارق جمیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ ڈاکٹرز کی ہدایت پر وہ اسپتال میں داخل ہوگئے تھے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts