پاکستان کی الیکٹرک گاڑیوں پر عوام کو کتنی اور کس طرح کی سہولت دی جا رہی ہے؟

image

مقامی طور پر تیار الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 1 فیصد ہو گی، وفاقی وزیر حماد اظہر کا ٹوئٹ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ مقامی طور پر تیار شدہ الیکٹرک گاڑیوں پر ایک فیصد سیلز ٹیکس کی شرح 50 کلو واٹ تک ہوگی جبکہ لائٹ کمرشل گاڑیوں پر یہ شرح 150 کلو واٹ تک کی گاڑیوں پر عائد ہو گی۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے ٹوئٹ میں الیکٹرک گاڑیوں کے سلسلے میں ٹیکس معاملات کی تفصیلات بتاتے ہوئے مزید کہا کہ چارجنگ کے آلات پر ڈیوٹی ایک فیصد ہو گی، جبکہ الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لیے پلانٹس اور مشینری کی درآمد ڈیوٹی فری ہوگی۔

کابینہ کی جانب سے 4 وہیلرز کے لیے الیکٹرک وییکل پالیسی کی منظور دے دی گئی ہے، تاہم اس پالیسی کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر اے ایس ٹی (ایکسلریٹڈ سیلز ٹیکس) اور اضافی کسٹم ڈیوٹی ہٹا دی جائے گی۔

انہوں نے پیغام میں واضح کیا کہ مینوفیکچررز کے لیے پالیسی کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کے پارٹس کی درآمد پر صرف ایک فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے تاہم انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے رجسٹریشن اور سالانہ رینیول فیس بھی ختم کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں مقامی طور پر تیار الیکٹرک گاڑیوں کو ماحول دوست اور کم بجٹ والی گاڑی قرار دیا گیا ہے جو کہ عوام با آسانی استعمال کر سکیں گے۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts