واٹس ایپ سے متعلق ماہرین کا ایک اور خوفناک انکشاف سامنے آگیا

image

واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی آنے کے بعد صارفین میں غم و غصہ بڑ ھ گیا ہے، اور دنیا بھر کےواٹس ایپ یوسرز اس کےمتبادل مفت میسیجنگ ایپلیکیشن پر منتقل ہورہے ہیں۔

وہیں اب پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ سے متعلق ایک اور خوفناک انکشاف ہوا ہے، جسے سُن کر صارفین کے ہوش اڑ سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سائبر سیکیورٹی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے ڈیٹا غیر محفوظ ہونے کے حوالے سے ایک اور انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹس ایپ پر بنائے جانے والے گروپ گوگل سرچ میں نظر آتے ہیں، صرف یہی نہیں بلکہ اُس میں موجود صارفین کی تصاویر بھی نظر آتی ہیں۔

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ فیس بک کی زیرملکیت کمپنی واٹس ایپ صارفین کے ڈیٹا کو پہلے ہی شیئر کرچکی ہے ، یہی وجہ ہے کہ اُن کی تفصیلات سرچ انجن پر بھی نظر آرہی ہیں۔

گیجٹ 360 کی رپورٹ کے مطابق کوئی بھی صارف واٹس ایپ گروپ کی تفصیلات گوگل کے سرچ انجن سے حاصل کرسکتا ہے۔ خاص طور پر اُن گروپس کی تفصیلات گوگل پر ظاہر ہوتی ہیں جو پرائیوٹ نہیں یعنی صارف اُن میں لنک سے ذریعے شامل ہوسکتے ہیں۔

سائبر سیکیورٹی کے ماہرین نے بتایا کہ یہ نقص 2019 میں بھی سامنے آیا تھا جس کی نشاندہی کے بعد واٹس ایپ نے اسے ختم کردیا تھا مگر اب پھر سے یہی سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

ماہرین نے مزید خطرناک انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ہیکر ان گروپس میں ہونے والی گفتگو کو ٹیکسٹ فائل میں تبدیل کر کے اس کا ناجائز فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کی نئی پالیسی پرائیویسی آنے کے بعد لاکھوں تعداد میں صارفین ٹیلی گرام اور سگنل میسیج اپیلیکیشن انسٹال کر رہے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.