عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد نئی بلند ترین سطحیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کے اضافے کے بعد 4,533 ڈالر پر پہنچ گئی۔
ملکی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، فی تولہ سونا 2,300 روپے اضافے کے ساتھ 4,75,662 روپے ہو گیا جبکہ فی 10 گرام سونا 1,972 روپے اضافے کے بعد 4,07,803 روپے تک پہنچ گیا۔
اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 462 روپے بڑھ کر 8,407 روپے کی بلند سطح پر آگئی۔