نوجوانوں کے لئے بڑی خبر، اب 10 ارب روپے تقسیم کیے جائیں گے

image

حکومتِ وقت پاکستان کے نوجوان کی کامیابی کے لئے کوشاں، نوجوانوں میں 10 ارب روپے تقسیم کرنے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق وانا میں معاون خصوصی عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت 5 ارب روپے سے زائد کی رقم نوجوانوں میں تقسیم کرچکے تاہم اب اگلے چند ماہ میں مزید 10 ارب روپے نوجوانوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں قبائلی علاقوں کو بری طرح نظرانداز کیا گیا، آج الحمدللہ وانا کے نوجوان کامیابی کے ساتھ کاروبار کر رہے ہیں۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے مزید کہا کہ غربت ختم کرنے کا سب سے بہترین طریقہ نوجوانوں کو معیاری کاروبار فراہم کرنا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی سے ترقی کی راہ ہموار ہوگی اور خیبر پختون خواہ کے ہر ضلع، تحصیل، شہر اور گاؤں میں نوجوانوں کو مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

بعد ازاں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے 'کامیاب جوان پروگرام' کے تحت نواجوانوں میں رقم بھی تقسیم کی۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.