ان کے گھر ایک دو نہیں بلکہ۔۔۔ جانیں انوشکا اور ویرات کے گھر کتنے ملازم ہیں؟

image

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی جہاں اپنے چوکوں اور چھکّوں میں ماہر ہیں وہیں ان کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما بنالی وُڈ کی مانی ہوئی اداکارہ ہیں، یہ دونوں ہی اپنے اپنے شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں۔

مگر یہ صِرف اپنے پیشے میں ہی مہارت نہیں رکھتے بلکہ زندگی گزارنے کے بھی سارے ہنر سے واقف ہیں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں بھارت کے سابق کرکٹر سرندیپ سنگھ نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ ویرات اور ان کی اہلیہ انوشکا کا گھر ممبئی میں واقع ہے اور اس میں کوئی ملازم نہیں ہے۔

سرندیپ سنگھ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اگر آپ ویرات اور انوشکا کے گھر جائیں گے تو وہ ہر ایک کو کھانا خود پیش کریں گے خود ہی بنائیں گے اور باقی تمام کام بھی خود ہی کرتے ہیں۔

سرندیپ کے مطابق کوہلی ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور عوام کی رائے کے برخلاف کوہلی نیچے سے اوپر آنے والی شخصیت ہیں وہ جو کام کرتے ہیں دِل سے کرتے ہیں۔

اور شاید یہی وجہ ہے کہ دونوں میاں بیوی گھر کے سب کام خود ہی کرتے ہیں اور اگر کوئی مہمان آجائے تو مہمان نوازی میں بےحد خوشی سے خؤد ہی کرتے ہیں ان کے گھر کسی قسم کے کام کے لئے کائی ملازم نہیں ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.