ترکی کا بھارت سے بڑا مطالبہ، مودی سرکار مشکل میں پڑ گئی

image

ترکی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں مسئلہ کشمیر کے لئے آواز بلند کر دی، بھارت کے سامنے نیا مطالبہ رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترکی نے ایک بار پھر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھا دیا اور بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف عالمی سطح پر آوازیں اٹھنے لگیں، ترک وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کےانسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں کشمیر کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ''مسئلہ کشمیر کا حل اقوم متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی اُمنگوں کے مطابق ہونا چاہئیے''۔

اجلاس میں انہوں نے بھارت کے سامنے مطالبہ رکھ دیا، کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں میں نرمی کرے۔

دوسری جانب سابق وزیراعلی مقبوضہ کشمیر فاروق عبد اللّٰہ نے بھی بھارت سے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرنےکامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''لداخ کی طرح کشمیر سے بھی فوج ہٹانے کی ضرورت ہے''۔

یاد رہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز نامی درندوں نے ’’کنان‘‘ اور ’’پوشپورہ‘‘ گاوں میں تیس سال پہلے آج ہی کے دن سو سے زیادہ خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.