یہ تو بالکل شعیب کی کاپی ہے ۔۔۔۔ سوشل میڈیا پر شعیب اختر کی ہمشکل خاتون کے چرچے

image

انٹرنیٹ بھی ایک عجیب جگہ ہے جہاں کوئی بھی پوسٹ اچانک وائرل ہوجاتی ہے۔ چاہے وہ روٹیاں بنانے کے دوران تھوکنے والے کسی شخص کی ویڈیو ہو یا پھر کسی اداکار یا کرکٹر کا کوئی ہمشکل نظر آگیا ہو، کوئی بھی مواد سوشل میڈیا سے بچ نہیں پاتا۔

اسی طرح گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پھر ایک خاتون کی تصویر وائرل ہوئی جو ہو بہ ہو پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی ہمشکل دکھائی دے رہی ہیں۔

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کی ہمشکل خاتون جن کا نام وینیتا کھلنانی ہے، کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھرپور وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شعیب اختر کی ہمشکل خاتون قرار دیا جارہا ہے۔

وینیتا کھلنانی ٹک ٹاکر ہیں اور وہ انسٹاگرام پر بھی موجود ہیں۔ خاتون کا تعلق بھارت سے ہے۔ وہ انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مزاحیہ ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کرتی ہیں۔

گزشتہ روز ٹک ٹاکر وینیتا کھلنانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شعیب اختر کی تصویر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ سب کہہ رہے ہیں کیا میں اس شخص کی طرح لگتی ہوں؟ آپ سب کا کیا خیال ہے؟

وہ سال 2018 میں شمالی امریکہ کی مس انڈیا کا خطاب بھی حاصل کر چکی ہیں۔ وینیتا کی مضحکہ خیز ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین انہیں بے حد سراہ رہے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.