پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں گلستان سیکٹر پر افغان طالبان کی جانب سے مبینہ دراندازی کی کوشش کے دوران کئی طالبان جنگجو ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ بی بی سی اُردو کے رابطہ کرنے پر بلوچستان میں سرکاری حکام نے بتایا کہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے قریب سرحد پر پاکستان اور افغانستان کی سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔
بلوچستان کے گلستان سیکٹر میں پاکستانی اور افغان طالبان فورسز کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات