اگر آپ اس طرح کا مکھن کھا رہے ہیں تو ٹہھریں! ایک مرتبہ یہ خبر ضرور پڑھ لیں

image

صبح کے ناشتے میں مکھن کا استعمال تقریباً‎ روزانہ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، لوگ اکثر بریڈ اور پاپوں پر مکھن لگا کر ناشتے سے لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن اب مکھن کا استعمال کرنے والے لوگوں کو خبردار کیا جارہا ہے۔

اگر آپ اپنے کمرے کے درجہ حرارت پر رکھا گیا مکھن کھا رہے ہیں تو اب آپ ہوشیار ہوجائیں۔

کینیڈین شہریوں کی جانب سے مکھن کے نارمل درجہ حرارت کے باوجود سخت رہنے اور معمول کے مطابق نہ پگھلنے پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے اور اس سے متعلق سوشل میڈیا پر مکھن کے معیار پر سوالات بھی اٹھائے جار ہے ہیں۔

غذائی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ممکن ہے گائے کی خوراک میں پام آئل استعمال کیا جارہا ہو جس کی وجہ سے اس کے دودھ سے بننے والا مکھن عام درجہ حرارت میں بھی پگھلنے کے بجائے سخت ہی رہتا ہے۔

ڈیری صنعت اگرچہ اس بات پر اصرار کر رہی ہے کہ ان دعوں میں کوئی صداقت نہیں ہے مگر اس بات کے مسئلے کا جواب تلاش کرنے کے لیے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

یہ تمام تر معاملہ اس وقت شروع ہوا جب کھانوں پر کتاب لکھنے والی ایک کینیڈین مصنف جولی وین روزنڈال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ شئیر کی کہ کیا آپ نے یہ نوٹ کیا ہے کہ اب یہ مکھن کمرے کے درجہ حرارت پر بھی نرم نہیں ہوتا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ پڑھنے کے بعد لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور سینکڑوں لوگوں نے ان کی بات کی تائید کی۔

مصنف کا کہنا تھا کہ اس کی بڑی وجہ کورونا وائرس کے دوران بڑھنے والی مکھن کی طلب کو پورا کرنے کے لیے گائے بھینس کی خوراک میں تبدیلیاں ہیں۔

علاوہ ازیں کینیڈین ڈیری فارمرز کے حامیوں کا کہنا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں بھی گائے کی خوراک میں پام آل کے سپلیمنٹس شامل کیے جاتے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.