کراچی میں کورونا کے بعد ایک اور نیا وائرس سامنے آ گیا، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

image

کورونا سے چان چھوٹی نہیں کہ ایک اور وائرس نے سر اُٹھا لیا، شہرِ قائد میں ایل اور وائرس کی تشخیص ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک اور وائرس کا مرض سامنے آیا ہے، جس کے باعث شہریوں میں تشویش کی لہر ڈور گئی ہے، جناح اسپتال کی سربراہ اور ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر سیمی جمالی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس سے متاثرہ مریض کو داخل کیا گیا ہے۔

سیمی جمالی کے مطابق سال دوہزار اکیس میں کانگو کا یہ پہلا کیس ہے، مریض کو آئسولیشن وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے، متاثرہ شخص بلاول چورنگی کا رہائشی ہے جبکہ پیشے کے اعتبار سے چرواہا ہے۔

کانگو وائرس کیا ہے؟

کانگو وائرس مویشی کی کھال سے چپکی چیچڑوں میں پایا جاتا ہے، چیچڑی کے کاٹنے سے وائرس انسان میں منتقل ہو جاتا ہے، قومی ادارۂ صحت کے مطابق نیرو نامی وائرس انسانی خون، تھوک اور فضلات میں پایا جاتا ہے جو انسانوں میں گانگو بخار پھیلاتا ہے۔

کانگو کی علامات

کانگو وائرس سے متاثرہ شخص کو تیز بخار، کمر، پٹھوں، گردن میں درد، قے، متلی، گلے کی سوزش اور جسم پر سرخ دھبے پڑ جاتے ہیں۔

احتیاطی تدابیر

جانوروں کے پاس جانے سے گریز کریں، مویشیوں کے پاس جانے کی ضرورت پیش آئے تو دستانوں کا استعمال ضرور کریں۔

یاد رہے کہ کانگو وائرس کے خاتمے کے لیے تا حال کوئی ویکسین ایجاد نہیں ہوئی ہے لہٰذا قبل از وقت احتیاط اور مرض ظاہر ہو جانے کی صورت میں فوری اور بر وقت علاج ضروری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی کراچی میں ایک شخص میں کانگو وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جو کہ پیشے کے اعتبار سے قصائی تھا۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.