سال کا تیسرا مہینہ یعنی مارچ شروع ہو چکا ہے، جس پر محکمہ موسمیات نے شہرِ قائد والوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس سال کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں موسم گرم رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ماہ گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، اور رواں ماہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی تک رہنے کی توقع کی جا سکتی ہے۔
اس حوالے سے ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب بڑھے گا جس سے موسم گرم ہو جائے گا، دن میں گرمی ہو گی جبکہ شام میں سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
تاہم مارچ میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، علاوہ ازیں رواں برس گرمیوں کا دورانیہ بھی زیادہ ہوگا، عموماً گرمی کا آغاز اپریل سے ہوتا ہے، لیکن اس سال گرمی کا آغاز مارچ سے ہوگیا ہے۔