90 کلو وزنی ٹائر کے نیچے دب کر مرنے والی 7 سالہ بچی کی آخری ویڈیو سامنے آگئی۔۔۔

image

بعض اوقات والدین سے بچوں کے معاملات میں اس قسم کی غفلت ہو جاتی ہے کہ دکھ ساری زندگی کا حصہ بن جاتا ہے۔

آسٹریلیا کے علاقے کوئنز لینڈ میں 90 کلو وزنی ٹائر کے نیچے دب کر مرنے والی 7 سالہ بچی کی آخری ویڈیو آخر کار سامنے آگئی۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی 7 سالہ بچی للی ڈوروگ کی موت اگست میں اُس وقت ہوئی جب وہ اپنے والد کے دفتر کے باہر کھیل رہی تھی۔

ہوا کچھ یوں کہ والد کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ حادثے سے چند لمحے قبل بیٹی اپنی بہن کے ساتھ میرے دفتر کے باہر فرنیچر پر چڑھنے کی کوشش کررہی تھی، وہ کھیلنے میں مصروف تھی کہ اسی دوران ہماری دنیا اجڑ گئی۔

بچی کے والد کے مائیکل کا کہنا ہے کہ یہ ٹائر اُن کے پڑوس میں واقع صنعتی یونٹ کی بالکونی میں اس طرح رکھا ہوا تھا کہ وہ چھجے سے آدھے سے زیادہ باہر تھا۔

مائیکل کے مطابق انہیں انصاف نہیں ملا کیونکہ پولیس نے ’ذمہ دار ‘ کو بے قصور قرار دے کر واقعے کو محض حادثہ قرار دیا ہے۔ والد کا ماننا ہے کہ اُن کی بیٹی کی موت ٹائر کے مالک کی غفلت سے ہوئی ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.