شادی کے تقریبات دلہن اور دولہا سمیت ان کے گھر والے بہت محبت اور خوشیوں سے مناتے ہیں۔ لیکن ایک وقت ایسا آتا ہے جبکہ دولہا اور اس کے گھر والوں کے دل بھی ٹہر جاتے ہیں اور لڑکی کے آنسوؤں کو پوچھنے کی کوشش کرتے ہیں جوکہ رخصتی کا وقت ہوتا ہے.
اس موقع دلہن اور اس کے گھر والوں کی آنکھوں میں بے شمار آنسو ہوتے ہیں، جن میں کہیں خوشی ڈھلکتی ہے تو کہیں دور ہونے کا غم تو کہیں بیٹی کی آنے والی زندگی کی فکر۔ مگر دلہن بہرحال روتی ضرور ہے۔
رخصتی کے وقت رو رو کر کچھ دلہنیں بے ہوش بھی ہو جاتی ہیں اور کچھ سہم جاتی ہیں۔ مگر حال ہی میں ایک واقعہ پیش آیا، جس کو سُن کر آپ بھی افسردہ ہو جائیں گے۔
واقعہ:
بھارت کے جلندا گاؤں سے تعلق رکھنے والی گپتسواری ساہو عرف روزی نامی دلہن اپنی رخصتی کے وقت اس قدر روئی کہ اس کو دل کا دورہ پڑگیا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست اڑیسہ میں پیش آیا، جہاں شادی کی رسومات چل رہی تھیں اور سب گھر والے بہت خوش تھے،
پھر رخصتی کا وقت آیا تو بیٹی اپنے والد سے
کانوں میں سرگوشی کرتے ہوئے کہہ رہی تھی، ابا مجھے نہیں جانا، میری رخصتی نہ کریں، مجھے سسرالیوں سے ڈر لگ رہا ہے، آپ نے مجھے بہت محبت سے پالا ہے اور وہاں پتہ نہیں سب لوگ کیسے رہیں گے، صرف یہ کہتی ہوئی وہ بہت زیادہ روئی کہ اچانک ہچکی بندھ گئی۔
جس کے بعد دلہن بیہوش ہوگئیں، ہسپتال لے کر گئے تو ڈاکٹر نے پاسٹ مارٹم کیا جس کی رپورٹ میں معلوم ہوا کہ دلہن کو زیادہ رونے کی وجہ سے ہارٹ اٹیک ہوا ، جس کی وجہ سے اس کی موت واقعہ ہوگئی۔