دوبارہ انفیکشن کی لہر سامنے آسکتی ہے۔۔۔ وبا کے خاتمے پر بل گیٹس کی نئی پیشگوئی سامنے آگئی

image

دنیا کی امیر ترین اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کورونا وباء کے خاتمے سے متعلق ایک بار پھر اہم بیان کے ساتھ سامنے آگئے ہیں۔

مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے وبا کے بعد کی زندگی کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے کہ 2019 جیسی زندگی 2022 کے آکر تک ممکن ہوجائے گی۔

انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ رواں سال کے آخر تک امریکا کی ریاستوں میں اسکولوں سمیت تمام تعلیمی ادارے کھولے جاسکتے ہیں جبکہ ریسٹورنٹس، کھیلوں کے میدانوں کو بھی کسی حد تک کھول دیا جائے گا۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں بل گیٹس نے انکشاف کیا کہ ویکسین کے منظر عام پر آنے کے بعد یہ بھی خطرہ ہے کہ دوبارہ انفیکشن کی لہر سامنے آئے۔

اس سے قبل اپنے ایک انٹرویو میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ دفتری امور اور سفری تبدیلیاں وبا کے خاتمے کے بعد بھی برقرار رہیں گی۔

بل گیٹس نے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے کے بعد کی زندگی کے حوالے سے دلچسپ پیشگوئیاں کی تھیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts