رمضان سے پہلے یا بعد میں، پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کرانے کا فیصلہ کب ہوگا؟

image

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 ملتوی ہونے کے معاملے پر فرنچائزر مالکان کے مطالبے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرخم تسلیم کرلیا ہے اور بقیہ رہ جانے والے میچز کے حوالے سے اہم اجلاس رواں ہفتے ہی طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز کےحوالے سے پی سی بی نے اہم اجلاس جمعرات کو طلب کیا ہے، اجلاس میں پی ایس ایل انتظامیہ اور ٹیم مالکان شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز رمضان سے پہلے یا بعد میں کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پی ایس ایل فرنچائز نے معاملات کا ازسر نو جائزہ لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے شکایت کی تھی کہ اہم معاملات میں مشاورت نہیں کی جاتی، کورونا پروٹوکولز پر بھی فرنچائز سے بات نہیں کی گئی، معاملات سے دور رکھنے کی وجہ سے معاملات خراب ہوئے۔


About the Author:

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.