دنیا بھر میں سرجری کروانا ایک عام سی بات ہوچکی ہے۔ خواتین تو سرجری کرواتی ہی تھیں مگر اب نواجوان لڑکے بھی خوبصورت نظر آنے کے لیے سرجری کا سہارا لینے لگے۔
ویتنام سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ نوجوان نے نوکری کے انٹرویو کے دوران اپنے چہرے کے نقوش کا مذاق اڑائے جانے کے بعد پلاسٹک سرجری کی مدد سے خود کو بالکل تبدیل کر دیا۔
9 پلاسٹک سرجریز کی مدد سے اپنے چہرے کو یکسر تبدیل کر دینے والا ٹک ٹاک صارف ڈوکوئین سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے، سرجری کے بعد نوجوان کی ظاہری شکل دیکھ کر چند سیکنڈز کے لیے تو کوئی بھی شخص حیرت میں مبتلا ہو سکتا ہے کیونکہ پہلے نظر آنے والے ٹک ٹاکر ڈو کوئین کی شخصیت بالکل مختلف ہوگئی ہے۔
ڈو کوئین کا کہنا ہے اگر ان سے قبل کوئی بھی شخص سرجری سے قبل اور بعد کی اس طرح کی تصاویر ان کے ساتھ شیئر کرتا تو یہ یقین کرنا قدرے مشکل ہوتا کہ دونوں تصاویر ایک ہی شخص کی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویتنام سے تعلق رکھنے والے نوجوان فی الحال بطور میک اپ آرٹسٹ اپنے فرایض سر انجام دے رہے ہیں اور اس نے خوبصورت نظر آنے کے لیے 9 سرجریز کی مد میں تقریبا 17 ہزار 400 ڈالر کی رقم خرچ کی۔