دنیا کے ہر ملک کے شہر اور علاقے کے اپنے اپنے رواج ہوتے ہیں، اب جیسے پاکستان کے صوبوں کو ہی دیکھ لیں۔ جو روایات و رسمیں سندھ کے لوگوں کی ہیں، اس سے مختلف پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی ہوتی ہیں۔
بالکل اسی طرح ہر ملک کے کچھ ایسے رواج ہوتے ہیں جو یقیناً دوسرے ملکوں کے افراد کے لیے حیران کن یا عجیب و غریب ہوتے ہیں۔ آج ہم آپ کو اِن 4 ممالک کے منفرد اور عجیب و غریب رواجوں کے بارے میں بتانے والے ہیں۔
1) فرانس
٭ 25 نومبر کو فرانس کی 25 سالہ لڑکیاں جن کی شادی نہیں ہوئی ہوتی وہ اِس طرح کی پیلے اور ہرے رنگ کی ٹوپی پہنتی ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ پیلا رنگ امید کی کرن ثابت ہوتا ہے جبکہ ہرے رنگ کو سمجھداری کی نشانی کہا جاتا ہے۔
٭ فرانس میں کیفے اور ریسٹورنٹس میں بچوں کے لیے الگ مینو نہیں ہوتا، یہاں بچے وہ ہی کھاتے ہیں جو بڑے اپنے لیے آرڈر کرتے ہیں۔
2) اٹلی
٭ اٹلی میں گاڑیاں صرف شادی پر نہیں سجائی جاتیں بلکہ اہم تہواروں پر بھی گاڑیاں سکتی ہیں جیسا کہ کسی کے گھر اگر بیٹی کی پیدائش ہو تو گاڑی کو گلابی رنگ کے ربن سے سجایا جاتا ہے۔ اگر بیٹا ہو تو گاڑیاں نیلے رنگ کے ربن سے سجتی ہیں، شادی کی سالگرہ کے موقع پر بھی گاڑیوں کو سجایا جاتا ہے۔
3) اسپین
٭ یہاں کا رواج ہے کہ رات کا کھانا 10 بجے سے پہلے نہیں کھایا جاتا کیونکہ دوپہر کا کھانا اسپین کے افراد کافی ہیوی قسم کا کرتے ہیں۔
٭ یہاں پیدا ہونے والے بچے کے ساتھ باپ کا ہی نہیں بلکہ ماں کا نام بھی لگایا جاتا ہے، اسی لیے یہاں ہر فرد کے دو سر نیم ہوتے ہیں۔
4) جرمنی
٭ یہاں شادی سے پہلے بھی شادی ہوتی ہے، جی ہاں آپ کو سن کر کافی عجیب لگا ہو گا لیکن ایسا ہی ہے۔ جرمنی میں شادی ہونے والے جوڑے کی شادی سے قبل ایک پارٹی رکھی جاتی ہے جسے پری ویڈنگ کہا جاتا ہے۔ اس ایونٹ میں لڑکے اور لڑکی کے دوست شرکت کرتے ہیں جبکہ دولہا دلہن کانچ کی ڈشیں توڑتے ہیں بعدازاں دونوں مل کر اس کے ٹکڑے اٹھاتے ہیں۔
تاہم جرمنی کے شمالی علاقہ جات میں دولہے کا پاجامہ جلایا جاتا ہے، یہ کنواری زندگی ختم ہونے کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔
٭ اِس حوالے سے ہمیں اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔