شادی میں رشتے داروں کی لڑائی اور پھر ۔۔ دلہن دلہا نے ایسا کیا کیا جو سب دیکھتے ہی رہ گئے

image

شادیوں میں لڑائی نہ ہو ایسا تو ممکن ہی نہیں ہوسکتا، کبھی کھانے پر لڑائی تو کبھی جہیز پر، کہیں ہوتی ہے حق مہر پر لڑائی تو کہیں آپس میں مزاج نہ ملنے پر لڑائی، کہیں خاطر تواضع نہ کرنے پر تو کہیں رشتے داروں کی باتوں پر، یہ سب عام باتیں ہیں جن کو ہر کوئی سمجھ سکتا ہے۔ آج ہم اپ کو ایک ایسی شادی کا احوال بتا رہے ہیں جس میں لڑائی اس قدر ہوئی کہ بیچارے دلہن اور دولہا کو اپنی ہی شادی تقریب کو چھوڑ کر جانا پڑا۔

شادی کی کہانی:

پاکستان مین شادیوں میں لڑائیاں تو سُنی ہیں، مگر امریکہ میں بھی شادیوں پر لڑائیاں خوب ہوتی ہیں۔ کچھ ایسا ہی مغربی ورجینیا میں ہونے والی شادی میں ہوا، جہاں دولہا ہیتھ اور دلہن الیزا کی پسند کی شادی ہو رہی تھی، مگر شادی کے دوران دلہن کی دوستوں اور دولہے کی قریبی رشتے دار کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جو اس قدر بڑھ گئی کہ یہ سب آپس میں ایک دوسرے کو بالوں سے پکڑ کر مارنے لگیں اور ان کا خون بہہ گیا، بس پھر کیا تھا، دلہن اور دولہا دونوں شادی کی تقریب سے بھاگ گئے۔

وجہ:

نوبیاہتا جوڑا شادی سے اس لئے بھاگا کیونکہ ان کی شادی میں کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی، ضرورت سے زیادہ مہمان تھے اور سماجی فاصلے کا کوئی خیال نہیں رکھا جا رہا تھا، جس پر عین ممکن تھا کہ پولیس دولہا کو گرفتار کرلے، جس کی وجہ سے ان کو یہاں سے بھاگنا پڑا۔

لڑائی کی وجہ:

دلہن کی سہیلیوں سے بعد میں پولسی نے لڑنے کی وجہ پوچھی تو معلوم ہوا کہ دولہے کی آنٹی دلہن پر حملہ کرنے والی تھی، اس کو مارنا چاہتی تھیں ، اس لئے ہم نے دلہن کو بچانے کی خاطر ایسا کیا، جبکہ دولہے کی آنٹی نے کہا، دلہن شادی سے قبل ہی ہمارے بیٹے کو ہمارے خلاف بھڑکا رہی تھی۔ جس وجہ سے ہماری آپس میں لڑائی ہوئی۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts