بیوی سے جھگڑا ہوا تو غصے میں آگیا اور ۔۔۔ اپنی زبان کاٹنے والے شوہر کی کہانی

image

میاں بیوی کے جھگڑے کی خبریں تو آئے روز سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہیں جس میں یا تو بیوی جھگڑۓ کے بعد شوہر کو چھوڑ کر بچوں سمیت اپنے میکے چلی جاتی ہے یا پھر شوہر گھر چھوڑ کر کہیں باہر چلا جاتا ہے۔

لیکن اس بار میاں بیوی کی بحث اتنی شدت اختیار کر گئی کہ معاملہ زبان کاٹنے تک آ پہنچا۔

بھارت میں ایک آدمی نے بیوی کے ساتھ جھگڑا ہونے پر اپنی زبان کاٹ لی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق 27سالہ مکیش نامی نوجوان بھارتی ریاست اترپردیش کے گاؤں گوپال پور کا رہائشی تھا جس کا اپنی بیوی نشا کے ساتھ اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔

اب کی بار بھی دونوں میں جھگڑا ہوا اور نشا روٹھ کر میکے چلی گئی۔ 13مارچ کو مکیش نے اسے فون کیا اور گھر واپس آنے کو کہا لیکن نشانے انکار کر دیا۔

نشا کے انکار پر دونوں میں ایک بار پھر فون پر ہی جھگڑا ہو گیا جس پر مکیش نے غصے سے آغ بگولہ ہو کر مکیش بلیڈ سے اپنی زبان ہی کاٹ ڈالی۔

زبان کاٹنے پر اس کے منہ سے خون کا فوارہ چل نکلا او رگھر والوں نے اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts