یہ روزانہ ڈھیروں پتھر کھاتے ہیں کیونکہ۔۔۔ ویڈیو دیکھ کر ڈاکٹرز اور لوگ پریشان

image

دنیا بھر میں کئی عجیب و غریب لوگ پائے جاتے ہیں جو اپنی مخصوص حرکتوں کی وجہ سے مشہور ہو جاتے ہیں، آج ہم آپ کو ایسے ہی شخص کے بارے میں بتانے والے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک ایسا شخص ہے جو گزشتہ تیس سال سے پتھر کھا کر گزارا کر رہا ہے، ڈاکٹروں نے اس کے پیٹ سے بھاری تعداد میں پتھر برآمد کیے ہیں۔

مہاراشٹر کے ایک گاؤں ادرکی خورد میں برسوں سے قیام پذیر ایک بزرگ کے حوالے سے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ ہر روز پتھر کھاتے ہیں، اس بزرگ کا نام دادا رام داس بوڈکے بتایا جاتا ہے جن کی عمر 80 سال ہے اور یہ بابا روزانہ تقریبا ڈھائی سو گرام پتھر کھا جاتے ہیں۔

یہ ضعیف پورے ضلع میں اس لئے جانے جاتے ہیں کیونکہ وہ پچھلے30سالوں سے صرف پتھر کھا کر ہی زندہ ہیں، بزرگ کو گاؤں والے ‘پتھر والے بابا’ کے نام سے بھی پکارتے ہیں۔

یہ بات اس وقت معلوم ہوئی جب ان کو پیٹ میں درد ہونے کی شکایت پر گذشتہ ہفتے اسپتال میں داخل کروایا گیا۔ سی ٹی اسکین کے بعد پتہ چلا کہ ان کے پیٹ میں پتھر وں کا انبار موجود ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ممبئی میں کام کرتے تھے۔1989 میں انہوں نے ممبئی سے کام چھوڑ دیا اور وہ ستارا آگئے۔ رام داس کے مطابق پتھر کھانے سے درد سے آرام بھی مل گیا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ پتھر کھانے کی عادت پڑ گئی۔ اس بات کو اب تک 30 سال کا عرصہ گزر گیا وہ ہر روز پتھر کے ٹکڑے کھا رہا ہوں۔

تاہم ڈاکٹر اس حوالے سے پریشان ہیں اور راز جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آخر یہ شخص زندہ کیسے ہے؟


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts