شاہی خاندان کے افراد لوگوں کے دل جیتنا جانتے ہیں۔ ان کے اپنے کچھ اصول اور تدابیر ہیں جو اُن کے لیے مددگار اور معاون ثابت ہوتے ہیں۔
ان کا اٹھنا بیٹھنا، کھانا پینا، لوگوں سے ملنا یہ تمام تر چیزیں دنیا بھر کے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنتی ہیں۔
آج شاہی خاندان کے افرادکی چند ایسی عادات کے بارےمیں جانیں گے جو لوگوں کو بے حد پسند ہیں۔
* دھیمے سے سر جھکا کر گفتگو کرنا
سر کا جھکاؤ اعتماد کا احساس قائم کرسکتا ہے اور یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ آپ سننے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ شہزادی کیٹ مڈلٹن اکثر گفتگو کے دوران اپنا سر دھیمے سے جھکا بات کو دلچسپی کے ساتھ سنتی ہیں جو ان کی سب سے اچھی عادت ہے۔
* ہاتھ ہلانے کا انداز
شاہی خاندان کے افراد اپنے چاہنے والوں کو دیکھ کر آہستہ سے ہاتھ ہلانے کے عادی ہوتے ہیں اور اسی چیز کے لیے وہ اپنی خاص پہچان رکھتے ہیں۔ان کے ہاتھ ہلانے کا انداز بہت کنٹرولڈ اور پرسکون ہوتا ہے۔
* بات کو سننے کے لیے سر آگے کرلینا یا جھکا لینا
عام طور پر ، جب ہم گفتگو کرتے ہیں ، تو ہم آنکھوں سے رابطہ برقرار رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور جواب میں اپنا سر ہلاتے ہیں۔ لیکن شاہی خاندان کے فرد کسی کی بات کو سننے کے لیے اپنا سر آگے کی جانب لے آتے ہیں جو ان کے اچھے آداب کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
* کھانے کے آداب
جب آپ کے سامنے کھانا آئے تو آپ زیادہ سوچتے نہیں بلکہ شروع ہوجاتے ہیں ، لیکن شاہی خاندان کھانے کے آداب کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ کھاتے وقت وہ دائیں ہاتھ میں چھری تھامتے ہیں اور بائیں ہاتھ میں کانٹا تھام کر کھاناکھاتے ہیں. شاہی خاندان کے افراد کی یہ عادت سلیقہ مندانہ ہونے کے ساتھ کچھ عجیب بھی ہے۔