انہوں نے بیٹی کی شادی پر کروڑوں روپے لٹا دیے۔۔ دنیا میں ہونے والی 4 مہنگی ترین شادیاں جن میں دل کھول کر خرچ کیا گیا

image

انہوں نےاپنی بیٹی کی شادی پرخزانے کے منہ کھول دیے تھے۔۔ دنیا میں ہونے والی مہنگی ترین شادیاں جن بہت مشہور ہوئیں

شادی ایک بار ہی ہوتی ہے اور اس جملے کو مد نظر رکھتے ہوئے کئی تقاریب پر اتنا زیادہ پیسہ خرچ کر دیا جاتاہے کہ دیکھنے والے ششدر رہ جاتے ہیں۔

عام لوگ تو مختصر خرچے میں ہی شادیاں کر دیتے ہیں لیکن دولت مند افراد شادی کی کوئی بھی تقریب دھوم دھام سے کیے بغیر نہیں رہ پاتے۔

ان میں فلمی دنیا کے مشہور ستارے بھی شامل ہوتے ہیں اور اس کےعلاوہ بڑے بزنس مین بھی اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

آج ہم دنیا کی سب سے مہنگی شادیوں کے بارے میں بات کریں گے جن میں لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں اربوں روپے خرچ کیے گئے۔

1-مکیش امبانی کی بیٹی عیشا امبانی

بھارتی کھرب پتی تاجر مکیش امبانی نے اپنی اکلوتی بیٹی کی شادی پرخزانے کے منہ کھول دیے تھے۔

27 سالہ ایشا امبانی آج اپنے بچپن کے دوست 33 سالہ آنند پیرامل کے ساتھ سال 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔بھارتی ویب سائٹ کے مطابق مکیش امبانی کی بیٹی کی شادی پر 10 کروڑ ڈالرز کے اخراجات آئے تھے۔

اس شادی میں بالی ووڈ کے بڑے بڑے ستاروں کے ساتھ،امریکا کی سابق خاتون اوّل اور صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن،سینیٹر جان کیری سمیت کئی بڑی شخصیات نے شرکت کی تھی۔

2- لیڈی ڈیانا

فنانس آن لائن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ سنہ1981ء میں ہونے والی شہزادی لیڈی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی شادی پر اس وقت مجموعی طور پر 11 کروڑ ڈالر کے اخراجات آئے تھے۔

3- معروف کاروباری شخصیت کی بیٹی کی شادی

گزشتہ سال معروف کاروباری شخصیت اور ماسٹر ٹائیلز کے مالک کی بیٹی کی چند دن قبل جلال سنز کے جشم و چراغ کے ساتھ شادی ہوئی جس پر تاریخ ساز خرچا کیا گیا اور یہ پاکستان کی اب تک کی سب سے مہنگی ترین شادی مانی جا رہی ہے۔ بزنس مین کی بیٹی کی شادی کی تقریب کے لیے 15 کروڑ سے زائد کا خرچہ آیا تھا۔

4 - لکشمی متل

دنیا کی تیسری مہنگی ترین شادی بھارتی تاجر لکشمی متل کی بیٹی ونیشا کی ہے ،2004ء میں فرانس میں ہونے والی اس شادی میں 6 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کا خرچہ آیا تھا۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts