سوشل میڈیا پر کچھ روز سے ایک ویڈیو کافی زیادہ وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون میونسپل ادارے کی اہلکار خاتون کے ساتھ گتھم گتھا ہیں اور دونوں میں ہاتھا پائی ہو رہی ہے۔
دراصل یہ ویڈیو بھارت کی ہے جہاں ماسک نہ لگانے پر 200 روپے جرمانہ کرنے پر خاتون اور میونسپل اہلکار کے درمیان مار پیٹ شروع ہو گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
چونکہ بھارت میں عوامی مقامات پر ماسک نہ لگانے پر جرمانہ عائد ہے، اسی لیے کسی کو بھی بغیر ماسک کے پھرنے کی اجازت نہیں تاہم یہ بات ممبئی میں ایک خاتون اور میونسپل اہلکار کے درمیان جھگڑے کا باعث بن گیا۔
جرمانہ کرنے کے بعد خاتون ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے رکشہ میں بیٹھ کر جانے لگیں جس پر اہلکار خاتون نے انہیں روکا جس پر خاتون نے میونسپل اہلکار پر لاتوں اور تھپڑوں کی بارش کردی اور خوب ہاتھا پائی کی۔
قانون کی خلاف ورزی کرنے والی خاتون نے میونسپل اہلکاروں کے ساتھ تعاون کے بجائے جارحانہ اپنایا جس پر صارفین نے خاتون کے خلاف پولیس کارروائی کا مطالبہ کیا۔