کرینہ کپور کو بیٹے کی پیدائش کے بعد وزن کم کرنے کی فکر ستانے لگی، نئے سفر کا آغاز کر دیا۔
بالی وُڈ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کرینہ نے نئے مشن کا آغاز کرتے ہوئے اپنے وزن کو کم کرنے کی ٹھان لی، دوسرے بیٹے کی پیدائش کے بعد کرینہ کو اپنے بڑھتے وزن کی فکر ہوگئی اور اس کے لئے انہوں نے صبح سویرے جاگنگ اور ورزش کا عمل شروع کر دیا ہے۔
گزشتہ ماہ دوسری مرتبہ بیٹے کی ماں بننے والی کرینہ کپور جہاں اپنے دونوں بیٹوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں وہیں ایک بار پھر انہوں نے انڈسٹری میں واپس قدم جمانے کا ارادہ کرتے ہوئے وزن کم کرنے اور فٹنس بحال کرنے کے لئےکوششیں شروع کر دی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور نے وزن کم کرنے کیلئے ورزش شروع کر دی ہے اور وہ صبح کے وقت میں جاگنگ بھی کرتی ہیں ساتھ ہی ڈائیٹ کا بھی بھرپور خیال رکھ رہی ہیں۔
کرینہنے اپنے انسٹاگرام سے ایک اسٹوری شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اسمارٹ واچ اور جوتے پہن رکھے ہیں واچ پر یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ کرینہ 5125 قدم اور 4 کلو میٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کر چکی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کرینہ کپور نے بڑے بیٹے تیمور کی پیدائش کے بعد 6 ماہ میں 16 کلو وزن کم کیا تھا اور اب دوسرے مرتبہ انہوں نے اس سفر کی شروعات کر دی ہے۔