ان خوفناک تصویروں میں کیا گڑبڑ چھپی ہے؟ جس نے دیکھنے والوں کو خوفزدہ و حیران کر دیا

image

اِنٹرنیٹ پر متعدد ایسی تصاویر موجود ہوتی ہیں جو ایک بار دیکھنے میں بالکل سمجھ نہیں آتیں بلکہ انہیں سمجھنے کے لیے دوبارہ دیکھنا پڑتا ہے۔ یہی دماغ چکرا دینے والی تصویریں آپ کے ذہنوں میں سوالات پیدا کر دیتی ہیں جن کے جواب جاننے کے لئے آپ بے قرار رہتے ہیں۔

آئے دیکھتے ہیں چند عجیب و غریب تصاویر اور ان کی حقیقت جانتے ہیں۔

اس تصویر میں جس جگہ خاتون کھڑی ہیں وہ کوئی دلدل کی مانند دکھائی دے رہی ہیں جس کی وجہ سے یوں لگ رہا کہ خاتون کی ٹانگین دلدل کے اندر دھس گئیں ہیں۔ اس تصویر نے دماغ کو الجھن میں ڈال دیا ہے۔ نیچے موجود کیچڑ اور خاتون کے کپڑوں کا رنگ ایک جیسا ہونے کی وجہ سے یہ تصویر لوگوں کے ذہنوں کے ساتھ کھیل رہی ہے۔

یہ کونسی عجیب مخلوق ہے، کیا آپ کو یہ تصویر سمجھ آرہی ہے؟ اگر رات میں یہ تصویر دیکھ لی جائے تو شاید خوف کے مارے چیخ ہی نکل جائے۔ خیر آپ کو بتاتے چلیں کہ دراصل یہ کوئی عجیب مخلوق نہیں بلکہ ایک پالتو کتے کی تصویر ہے جس نے اپنا منہ موڑا ہوا ہے۔ تصویر کھیچنے والے کا بھی کمال ہے جس نے تصویر بنانے کے لیے ایسی سمت کا استعمال کیا کہ جس سے کتے کی اپنی ظاہری شکل تو پہچان میں ہی نہیں آرہی۔

لڑکی کی تین ٹانگیں، مذکورہ دکھائی دینے والی اس تصویر میں خاتون کی تین ٹانگیں دکھائی دے رہی ہیں جسے دیکھ کر کوئی بھی دنگ رہ جائے۔ تصویر دیکھ کر سمجھنا مشکل ہو رہا ہے کہ خاتون کی اپنی ٹانگوں کے علاوہ تیسری ٹانگ کہاں سے نمودار ہوئی۔ تصویر دیکھ کر خود ہی اپنے رائے کا اظہار دیں۔

آخری تصویر بھی باقی تصاویر کی طرح دماغ کو چکرا دینے والی ہے اور سمجھنا بھی دقت آمیز ہورہا ہے کہ خاتون بچے کے پیٹھ پر اٹھائی ہوئی ہیں یا پھر بچہ خاتون کو اٹھایا ہوا ہے۔ انٹرنیٹ پر یہ تصویر کافی وائرل بھی ہوئی ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts