زمین اچانک آگ اگلنے لگی اور پھر ۔۔ ہولناک منظر کی ویڈیو وائرل

image

دن کے وقت روشنی ہونا ایک عام حقیقت ہے مگر یہی روشنی رات کے وقت نظر آئے تو ڈر لگنے لگتا ہے کہ کون سی آفت آگئی ہے یا سورج کی حرکات زمین کے گرد اپنا محور تبدیل کرنے لگی ہیں، بہرحال یہ ایک خوفناک منظر ہوتا ہے۔ ایسا ہی کچھ اس شہر میں ہوا ہے جہاں رات کا وقت تھا، ہر طرف اندھیرا چھا گیا تھا اور پھر اچانک دن نکل آیا، جس سے شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے۔ لیکن یہ جگہ کون سی ہے؟

جگہ:

آئس لینڈ میں تقریباً 60 دن کے چھوٹے بڑے ہزاروں زلزلوں کے بعد آخر کار آتش فشاں پھٹ گیا، زمین سے نکلنے والے آگ کے شعلوں اور ابلتے ہوئے لاوے نے رات کو دن میں تبدیل کردیا۔

آئس لینڈ کے دارالحکومت ریکجیک سے40کلومیٹر دور آتش فشاں پھٹنے کے بعد سرخ بادل چھا گئے اور سیاحوں کو اپنے راستے تندیل کرنے پٹے، قریبی آبادی میں بھی لوگ ڈر کر گھروں میں محسور ہو گئے۔

جینیوا یونیورسٹی کے ماہر پروفیسر جوئل رچ کا کہنا ہے کہ: '' ہزاروں سالوں بعد لاوا پھٹنا موسمیاتی اور زمینی تبدیلی کی ایک وجہ ہے، البتہ اس سے انسانی آبادی تو متاثر نہ ہوگی مگر جو زمین پہلے سے ہی بنجر ہے وہ اگلے 20 سالوں کے لئے انتہائی بنجر ہو جائے گی اور یہاں گرمی کی شدت میں دن بہ دن اضافہ ہوگا۔ ''

ویڈیو آپ بھی دیکھیں:


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts