لباس آپ کی شخصیت کی پہچان بن گیا ہے، آج کا دور لباس کی بناء پر لوگوں کو جانتا ہے کہ اگر لباس نفیس اور حسین ہے تو یقیناً انسان بھی نفیس اور حسین ہے، جبکہ یہ شاید ضروری نہیں ہے کہ لباس ہی آپ کی اصل شخصیت کو ظاہر کرے۔ اب ہر علاقے میں رہنے والے لوگوں کا لباس دوسرے سے منفرد ہوتا ہے۔ اسی طرح عربی لوگوں کا لباس دیکھیں تو وہ دوسروں سے منفرد ہوتا ہے۔ عربی ایک خاص قسم کا لباس پہنتے ہیں جسے جُبہ کہتے ہیں۔ دنیا بھر میں جُبہ کی ایک الگ پہچان ہے اور یہ زیادہ تر ربی لوگ ہی پہنے دکھائی دیتے ہیں۔ لیکن اس کو پہننے کی وجہ کیا ہے؟
وجہ
عربی لوگ یہ جُبہ اس لئے پہنتے ہیں کیونکہ ان میں ایک عام رواج اور پُرانی روایت ہے کہ جو شخص زیادہ نفیس، خوبصورت، حسین اور مالدار ہے وہی اس لباس کو پہنتا ہے، دراصل یہ لباس خاندانی اور روایتی لوگوں کی خاص پہچان ہے۔ اب ہر کوئی جُبہ پہنتا ہے، مگر عرب میں اعلیٰ نسل کے جُبے ملتے ہیں جو شیخ اور مشائخ ہی پہن سکتے ہیں، کیونکہ یہ سونے کے تاروں سے مل کر بنتے ہیں۔
پہلے یہ صرف سفید رنگ میں ہوتا تھا اب یہ ہر رنگ میں دستیاب ہوتا ہے۔
چند حیرت انگیز باتیں
عرب ممالک میں لوگ مختلف ایسے کام کرتے ہیں جو ہمیں نہیں معلوم اور نہ ان کی وجوہات وہ اتنا بتاتے ہیں کیونکہ س کی روایات اور مسائل ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ مگر یہ بڑی تعجب والی بات ہے کہ وہاں لوگ ناف میں تیل باقاعدگی سے لگاتے ہیں آخر ایسا کیوں اور اس کی خاص وجہ کیا ہے۔۔؟
وجہ
اس کی خاص وجہ یہ ہے کہ:
• ناف میں تیل لگانے سے چہرے کے حسن وجمال میں اضافہ ہوتا ہے۔
• پھٹے ہاتھ پاؤں، چہرہ، ہونٹ اور باچھیں ٹھیک ہوجاتی ہیں۔
• ذہنی ٹینشن، سٹریس ، اینزائٹی، ڈپریشن، ذہنی کمزوری وغیرہ دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔
• بالوں کی خشکی و سکری اس وجہ سے کنٹرول ہوتی ہے۔
• بچوں کی نظر، حافظہ اور یاداشت تیز ہوتی ہے.
• دھوپ اور گرمی سعودی عرب میں زیادہ پوتی ہے اور اسی وجہ سے یہاں کے لوگ ناف میں تیل لگاتے ہیں کہ یہ جسم کو کسی حد تک زیادہ گرمی سے بچانے میں مدد دیتی ہے اور ڈی ہائیڈریشن کے عمل سے بچانے میں بھی مفید ہے۔
• ناف میں تیل لگانے سے اعصابی کمزوری دور کی جاسکتی ہے، یہ دماغ اور ریشوں کو مضبوط کرتے ہیں اور سیل ریسیپٹر اور وصول کنندہ ریشے کسی بھی پیغام کو جلدی قبول کرکے آگے پہنچاتے ہیں۔
• خواتین جو اس طرح ناف میں تیل لگاتی ہیں ان کو دورانِ زچگی ہونے والے
درد سے راحت بھی جلدی ہی مل جاتی ہے کیونکہ یہ نچلے جسم کو طاقت دینے کا کام کرتا ہے۔
• ایک اور بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ ایسے افراد جو کومہ میں چلے جاتے ہیں ان کے جسم کو جلدی متحرک بنانے کے لئے جسم میں یوں تیل کا لگانا بہت فائدہ دیتا ہے جس کو عرب کے تحقیق کاروں نے عالمی ریسرچ کے دوران واضح کیا ہے۔
• ناف ایک حساس جگہ ہے اور اس کو آئل سے تر رکھنا اس لئے بھی مفید ہے کیونکہ یہ گندگی کو باہر نکالنے اور معدے کو ورم سے بچانے کا کام بھی کرتا ہے۔