ریاض: سعودی عرب کی جانب سے اپنے شہریوں کے لیے پاکستان سمیت چار ملکوں کی خواتین سے شادی پر پابندی عائد کردی گئی ہے،دیگر تین ملکوں میں بنگلہ دیش، چاڈ اور میانمار شامل ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شادیوں پر پابندی کا یہ فیصلہ سعودی مردوں کی غیرملکی خواتین سے شادی کے بڑھتے رجحان کی حوصلہ شکنی کے لیے گیا گیا ہے۔
اسی طرح اب مطلقہ سعودی حضرات طلاق کے 6 ماہ تک شادی کی درخواست نہیں دے سکتا۔
غیر ملکی خاتون سے شادی کے خواہشمند سعودی مرد کو اب شادی سے قبل متعلقہ حکام سے اجازت لینی ہوگی۔
دوسری شادی کے خواہش مند افراد کو میڈیکل سرٹیفکیٹ دینا ہوگا کہ ان کی پہلی اہلیہ معذور یا کسی خطرناک مرض میں مبتلا ہے۔