لوگ ناک اور کان اس لئے چھدواتے ہیں تاکہ فیشن اور۔۔۔ جانیں ایسی وجوہات جو آپ کو بھی معلوم نہیں ہوں گی

image

پاکستان اور بھارت میں یہ روایت ہے کہ شادی سے قبل ہر لڑکی ناک ضرور چھدواتی ہے اور جو لڑکیاں ناک نہ چھدوائیں ان کو بُزرگ خواتین بار بار کہتی ہیں کہ وہ شادی سے پہلے ہی ناک چھدوا لیں لیکن اب دنیا بھر میں یہ ایک ٹرینڈ بن چُکا ہے۔

یہی نہیں بلکہ کان تو بچیوں کے بہت کم ہی عمر میں چھِدوا دیئے جاتے ہیں، اب اگر عام طور پر آپ گھروں میں یہ سوال پوچھیں گی کہ کان اور ناک کیوں چھدوانے چاہیئے تو یقیناً آپ کو بھی یہی جواب سننے کو ملا ہوگا کہ روایت ہے، ایک رواج ہے جس کو پورا کرنا فرض ہے وغیرہ وغیرہ۔

مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کی اصل وجہ کیا ہے جو شاید کسی بھی لڑکی یا عورت کو اس زمانے میں معلوم نہیں ہے؟

ناک چھِدوانے کی وجوہات:

• ناک چھدوانے سے خواتین کو سر درد نہیں ہوتا، جی ہاں کیونکہ ماہرین ایسا بتاتے ہیں کہ خواتین کو سر درد کی شکایت زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے ناک چھدوانا خواتین کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔

• اس کی وجہ سے خواتین کے جسم میں ہارمونز متحرک ہو جاتے ہیں جو ان کے مدافعتی نظام کو بھی بڑھانے کا کام کرتے ہیں۔

• اس سے ماہواری کے درد میں کمی آ جاتی ہے کیونکہ ناک میں جس جگہ آپ پِن پہنتی ہیں وہ جگہ پیریڈ پریشر پوائنٹ ہے اور جب پریشر پوائنٹ پر پِن موجود ہوتی ہے تو یہ پِن درد کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔

• ماہرین کہتے ہیں کہ نوز پِن بچے کی پیدائش کے وقت بھی ہونے والے درد کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے۔

• ناک چھِدوانے سےگھٹنوں کے درد میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔

• عام طور پر چونکہ شادی کے بعد اس قسم کے مسائل زیادہ ہوتے ہیں اسی وجہ سے خواتین کو شادی سے قبل ناک چھدوانے کے لئے کہا جاتا ہے۔

کان چِھدوانے کی وجوہات:

لڑکیوں کے کان بچپن میں ہی چھدوا دیئے جاتے ہیں، مگر جن لڑکیوں کے کان نہیں چھدوائے جاتے ان کو لوگ حیرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

• کان اس لئے چھدوائے جاتے ہیں کیونکہ یہ ایک ثقافت ہے کہ عورت یا لڑکی کے کانوں میں بالیاں یا ٹاپس اور نگ پہننے سے ان کے کانوں کی خوبصورتی کو بڑھایا جاسکتا ہے جس کی وجہ سے ان کا حسین بڑھ جاتا ہے۔

• لوگ کان اس لئے بھی چھدواتے ہیں تاکہ لوگ ان کی طرف متوجہ ہوں اور وہ اپنی شناخت دوسروں میں منفرد بنا سکیں۔

• فیشن کے نت نئے انداز کی وجہ سے جان چھدوانے کا رجحان زیادہ بڑھ گیا ہے۔

• بالیاں اور بندے پہننے کا شوق بھی کان چھدوانے کی ایک وجہ ہے۔

• کانوں چونکہ ہمارے جسم کا وہ حصہ ہیں جن کو کوئی دیکھنا نہیں چاہتا، اور نہ یہ کسی کو متاثر کرتے ہیں اس وجہ سے بھی ان کو چھدوایا جاتا ہے تاکہ یہ نمایاں ہو سکیں۔

آپ نے ناک یا کان کس عمر میں اور کیوں چِھدوایا تھا ہمیں اس بارے میں ہماری ویب کے فیس بُک پیج پر کمنٹ کر کے ہمیں ضرور بتائیں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.