پاکستانی معیشت ترقی کر رہی ہے، ایم ڈی آئی ایم ایف کی وزیر اعظم سے ملاقات

image

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی مینجنگ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت ترقی کی سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں آئی ایم ایف پروگرام اور حکومتی اصلاحات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مالیاتی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ اور ادارہ جاتی اصلاحات کے نفاذ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت پیشرفت کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ فنڈ سہولت نے معیشت کو مستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ٹیکس اصلاحات اور شعبہ توانائی کی بہتر کارکردگی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججز ریپریزنٹیشن سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا

آئی ایم ایف مینجنگ ڈائریکٹر نے پروگرام مؤثر طریقے سے نافذ کرنے میں حکومتی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت ترقی کی سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں افراط زر میں کمی ہوئی ہے۔ اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

آئی ایم ایف مینجنگ ڈائریکٹر نے اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے لیے وزیر اعظم کے عزم کی تعریف کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.