میں چہرے کے بال ختم کر کر کے تھک گئی تھی پھر۔۔ خاتون نے 1 سال تک اپنے چہرے پر ویکس کیوں نہیں کیا؟ ایسی کہانی جو حیران کر دے

image

خواتین کے چہرے پر بال یقینا کوئی انوکھی بات نہیں، کئی عورتوں کو اس مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چہرے پر خواتین ویکس کرواتی ہیں تاکہ بال ختم ہو سکیں تاہم آج ہم آپ کو ایک ایسی کہانی بتانے جا رہے ہیں جو منفرد کے ساتھ دلچسپ بھی ہے۔

ڈنمارک سے تعلق رکھنے والی Eldina نے بتایا کہ ان کے چہرے پر بال آنا معمول کی بات تھی، انہیں بار بار ویکس کرنا انتہائی ناپسند تھا۔

ایلڈینا کے مطابق وہ چہرے کے بال ختم کر کر کے تھک چکی تھیں، انہوں نے سوچا کہ جب مرد چہرے کے بالوں کے ساتھ باہر جا سکتے ہیں تو یہ کام ہمارے لیے مشکل کیوں ہے؟

انہوں نے کہا کہ میں اپنا وقت جہاں ویکس کرنے میں خرچ کرتی ہوں وہیں میں کچھ اور اچھا کر کے وقت گذار سکتی ہوں، میں شیو یا ویکس کے خلاف نہیں لیکن جو چیز مجھے خوشی نہیں دے رہی میں وہ کیوں کروں؟

ایلڈینا کے مطابق لوگوں کو جو کہنا ہے وہ کہیں گے لیکن ہمیں وہ کرنا چاہیے جو ہمارا دل کرے۔ لوگوں کے خوبصورتی کے نظریات تبدیل ہوتے رہتے ہیں جن پر ہم کبھی پورا نہیں اتر سکتے۔

ایلڈینا نے ایک سال تک چہرے کی ویکس نہیں کی، کچھ تصاویر دیکھیں۔





اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts