شاہی خاندان میں جہاں ہر چیز بالکل پرفیکٹ ہو رہی ہوتی ہے وہیں بچوں کے معاملات میں کسی قسم کی لاپرواہی نہیں برتی جاتی۔ بچوں کے لیے ناصرف الگ ملازمین ہوتے ہیں بلکہ ایک آیا کسے نینی کہا جاتا ہے، وہ ہر وقت ان کے ہمراہ سائے کی طرح رہتی ہے۔
آئیے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ شاہی خاندان کے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی نینی کو کن سخت قوانین کی لازمی پیروی کرنا ہوتی ہے۔
تعلیم یافتہ ہوں
شاہی خاندان کی ہر نینی کو ایک اچھا پڑھا لکھا ہونا چاہیے، ان کی تعلیم ایک مخصوص کالج norland college سے ہی کرنا چاہیے۔ یہ شرط محض اسی لیے ہے تاکہ بچوں کی پرورش اچھی طرح سے ہو سکے اور وہ کسی قسم کی غلط صہبت اختیار نہ کریں۔ اسی لیے نینی کا پڑھا لکھا ہونا انتہائی ضرورت ہے۔
جسمانی طور پر مضبوط اور بچوں کی حفاظت
شاہی خاندان کی آیا کو اپنے اور بچوں کی حفاظت کرنا آتی ہو، انہیں یا تو کراٹے یا اسی قسم کی ڈیفنس صلاحیتوں سے آراستہ ہونا چاہیے تاکہ بچے ان کے ساتھ محفوظ رہیں اور کسی بھی قسم کی ناگہانی صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔
گاڑی چلانا آتی ہو
شاہی خاندان کی آیا کے لیے ضروری ہے کہ انہیں ڈرائیونگ آتی ہو، ہر صورتحالکا مقابلہ کرنا جانتی ہوں۔ آیا کا مطلب یہ نہیں کہ صرف دیکھ بھال کی جائے بلکہ انہیں بیک وقت کئی خصوصیات کی حامل ہونا چاہیے۔
رازوں کو راز رکھنا جانتی ہوں
شاہی خاندان کی نینی ہونا بلاشبہ کوئی چھوٹی بات نہیں، اس کے لیے ضروری ہے کہ انہیں اپنی زبان پر کنٹرول رکھنا آتا ہو، انہیں چاہیے کہ رازوں کو اپنے تک محدود رکھیں، کہیں سے کوئی بات سنیں تو اسے منہ پر ہر کسی کے سامنے ہرگز نہ لائیں۔
اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔