خاتون نے طلاق کے بعد شوہر سے انوکھے انداز میں بدلا لینے کے لیے کیا کیا؟

image

ریاض: سعودی عرب میں ایک خاتون شہری نے طلاق لینے کے بعد سابق شوہر منفرد طریقے سے انتقام لے لیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر جازان کی رہائشی خاتون نے طلاق کے بعد بدلہ لینے کے لیے سابق شوہر کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرلیے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کے شوہر ٹیکنالوجی سے اتنی واقفیت نہیں رکھتے تھے، جس کے باعث انہوں نے اپنے ساتھ رہتے ہوئے بیوی کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاس ورڈز بتا دیے تھے۔

مذکورہ شخص اپنے اکاؤنٹس چلانے یا انہیں لاگ آؤٹ کرنے کے لیے بیوی کی مدد حاصل کرتا تھا۔

اہلیہ سے علیحدگی کے بعد جب شوہر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو لاگ ان کرنے کی کوشش کی تو اسے اپنے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل نہ ہوسکی۔ جب اُس نے اپنی پروفائل دیکھی تو اس پر مختلف پوسٹس شیئر ہوئی تھیں۔

بعد ازاں اس شخص نے اپنے دوستوں اور رشتے داروں کو اس صورت حال کے بارے میں بتایا اور انہیں پرانے اکاؤنٹس سے آنے والے پیغامات کا جواب دینے سے منع کیا۔

سعودی عرب کے ماہرِ قانون کا کہنا ہے کہ اگر شوہر یہ الزام ثابت کرنے میں کامیاب ہوگیا تو سابقہ بیوی کو سائبر قوانین کے تحت ایک سال قید اور پچاس لاکھ ریال جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts