مرغی کے پروں سے بلی کے بچے نکل آئے؟ ویڈیو وائرل، دیکھنے والے دنگ

image

عراق میں ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی جس میں مرغی کے پَروں کے نیچے سے بلی کے بچے برآمد ہوتے نظر آرہے ہیں، اس کی حقیقت کیا ہے جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بننے والی یہ وائرل ویڈیو کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ گویا مرغی کے پروں کے نیچے سے چوزوں کے بجائے بلی کے بچے نکل آئے ہیں، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ مرغی غیردانستہ طور پر یا ممکن ہے کہ اپنے بچے سمجھ کر ان کی پروں سے سکائی کر رہی ہو۔

مغربی عراق سے تعلق رکھنے والے گوران نامی کسان کی بلی کے بچے اچانک کھو گئے تھے، اسے بلیوں کی آوازیں سنائی تو دے رہی تھیں لیکن وہ اسے ڈھونڈنے سے قاصر تھا اور پھر اچانک ہوش اڑا دینے والے مناظر اس نے اپنی آنکھوں سے دیکھے۔ تاہم مرغی بلی کے بچوں کی سکائی کیوں کررہی ہے، اس کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

ممکنہ طور پر مرغی اپنے بچے سمجھ کر بلیوں کی اپنے پروں سے سکائی کررہی ہے۔

کسان کا کہنا ہے کہ انہیں بلی کے بچے باہر سے ملے تھے جنہیں وہ گھر لے آیا تھا جہاں اب ان کے ساتھ مرغی بھی بلیوں کی حفاظت کررہی ہے، مذکورہ ویڈیو کو اب تک 3 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts