اڑتے ہوئے جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش، جانیں کیسے ائیرہوسٹس نے 89 مسافروں کی جان بچائی؟

image

بھارتی ریاست اتر پردیش میں انتہائی حیران کن واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر نے دوران پرواز جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کی لیکن ائیر ہوسٹس نے اس شخص کا ارادہ بھانپ کر فوری طور پر اسے دبوچا اور زور زور سے چلانے لگی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اتر پردیش کے شہر بنارس میں اڑتے ہوئے طیارے میں ایک آدمی اپنی سیٹ سے اٹھا اور ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش کرنے لگا۔ ائیرہوسٹس نے بہادری اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس پر قابو پا لیا اور دیگر عملے کو مدد کے لیے پکارتی رہی۔

تاہم عملے نے مذکورہ مسافر کو زبردستی سیٹ پر بٹھا کر بیلٹ سے باندھ دیا اور جہاز کے کپتان کو اطلاع دی جس نے کنٹرول ٹاور سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت اور ائیرپورٹ سیکیورٹی کی مدد طلب کی۔

طیارے کی لینڈنگ کے بعد سیکیورٹی نے مسافر کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا جس کے بعد تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب مسافروں نے طیارے میں موجود 89 لوگوں کی جان بچانے والی ائیرہوسٹس کی حاضر دماغی اور بہادری کو سراہا۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts