دہشت ناک واقعہ، چیتے اور انسانوں کے درمیان خوفناک تصادم، آگے کیا ہوا؟ دیکھیں حیرت انگیز تصاویر

image

کبھی کبھار ایسے دل دہلا دینے والے حادثات رونما ہوجاتے ہیں جنہیں دیکھ کر ہی یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ بھارت میں ایک ایسا حادثہ پیش آیا جس میں چیتے اور انسانوں کے درمیان خوف ناک تصادم کی تصاویر نے سب کو دنگ کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک وائلڈ لائف فوٹوگرافر نے چیتے اور انسانوں کے درمیان ہولناک تصادم کے مناظر کیمرے نے محفوظ کرلیے اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر جےپور کے نیشنل پارک میں پیش آیا جہاں درمیان سے گزرنے والی سڑک پر چیتا بائیک سے ٹکرا گیا، اس دوران موٹرسائیکل پر تین افراد سوار تھے، تصادم اتنا زوردار تھا کہ جانور سمیت انسان بھی اڑتے ہوئے منہ کے بل سڑک پر گر پڑے۔

بائیکرز کی بہت خوش قسمتی تھی کہ چینتے نے ان پر پلٹ کر وار نہیں کیا بلکہ دوڑتا ہوا جنگل کی طرف چلتا بنا۔ عموماً اس طرح کے واقعات میں انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہوتا ہے کیوں کہ ماضی میں ایسا ہوچکا ہے۔

بھاتی فوٹوگرافر نے کمال مہارت سے واقعے کی تصاویر کھینچیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts