3 ہاتھوں والی دھڑ جڑی دو بچیوں کی پیدائش نے ہمیں ڈرا دیا اور پھر ۔۔ دیکھیں بچیوں کی حیرت انگیز تصاویر

image

بچوں کی پیدائش کے لمحات بہت قیمتی ہوتے ہیں جس کو نہ صرف والدین محسوس کرتے ہیں بلکہ گھر کے بڑے بزرگ بھی بہت زیادہ خوشی کے ساتھ مناتے ہیں۔ لیکن اگر بچے نارمل نہ ہوں تو یہ گھر کے بڑوں کے لئے بھی اتنا ہی تکلیف وہ لمحہ ہوتا ہے، جتنا کہ والدین کے لئے۔

حال ہی میں ایک ایسا واقعہ بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع کیندرا پارا میں پیش آیا ہے جہاں ایک 32 سالہ خاتون امبیکا پریدا کے ہاں جڑواں بچیوں کی پیدائش ہوئی، جن کے دھڑ جڑے ہوئے ہیں۔

ڈاکٹردیباشش ساہو کے مطابق: '' حمل کے آخری حصے میں خاتون کی حالت بگڑنے کے باعث آپریشن کیا گیا، جس کے بعد دیکھا گیا کہ یہ 2 بچیاں ہیں، مگر نامکمل ہیں، یعنی ان کے 2 سر ہیں، 3 ہاتھ ہیں، اندرونی نظام بھی صرف 1 ہی ہے اور ٹانگیں بھی صرف 2 ہیں۔ ہم 2 سروں کی وجہ سے ان کو 2 جڑواں بچیاں کہہ سکتے ہیں۔''

بچیوں کے والد ایک غریب کسان ہیں ان کے مطابق: '' میں ایک غریب آدمی ہوں کہاں سے اتنا پیسہ لاؤںگا کہ بچیوں کی زندگی بچا سکوں، میں سب سے مدد کی پایل کرتا ہوں کہ میری بچیوں کو بچانے میں میری مدد کردیں۔ بچیوں کی یوں پیدائشہوئی کہ یقین ہی نہ آیا، پہلے ڈاکٹر نے کہا تھا کہ 1 بیٹی پیدا ہوگی، مگر آپریشن کے بعد یوں نامکمل 2 بچیوں کی پیدائش نے ہمیں ڈرا کر رکھ دیا، ہم کہاں سے ان کا علاج کروائیں گے، میری بیوی بہت غمزدہ ہے، ہمارے پاس آمدنی کا ذریعہ بھی زیادہ نہیں ہے۔''


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.