تمباکو کھانے سے منع کرنے پر خاتون نے ۔۔ تمباکو کی عادی خاتون کی عجیب کہانی

بھارت میں ایک خاتون نے تمباکو کھانے سے منع کرنے پر خودکشی کرلی،جس کے بعد پولیس نے دو بچیوں کی ماں کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بھارتی شہر منچریال ڈنڈیپلی میں پیش آنے والے واقعہ میں ایک شادی شدہ خاتون گھریلو جھگڑے کے باعث خودکشی کرنے پر مجبور ہوگئی۔

بھارتی پولیس کے مطابق متوفیہ30 سالہ خاتون جیوتی کو تمباکو کھانے کی عادت تھی اسی بات پر اس کا شوہر سے بھی جھگڑا رہتا تھا۔ خاتون کے شوہر کے علاوہ اس کی خالہ بھی اسے ایسا کرنے سے منع کرتی تھی جو اس سے برداشت نہ ہوتا تھا۔

اسی بات پر گزشتہ دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا، روز روز کے جھگڑوں سے تنگ آکر جیوتی نے اپنی دو بیٹیوں کو پڑوسی کے گھر پر چھوڑا اور واپس اپنے گھر آکر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

مذکورہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس نے جائے وقوعہ سے خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

577