ایتھنز میں دھماکا، عمارت مکمل طور پر تباہ، 6 افراد ہلاک

image

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایک عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی، حادثے میں 4 امریکی شہریوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے ملبے سے 6 افراد کی لاشیں نکال لیں، جبکہ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں مکمل کی گئیں۔

حکام کے مطابق دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات بھی جمع کی جارہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US