مجھے بھی ساتھ لے جاؤ تمہارے بغیر دنیا ۔۔ شوہر کی تدفین سے 1 گھنٹہ قبل بیوی بھی مَر گئی اور پھر

میاں بیوی گھر کے دو اہم ستون ہیں اور ان دونوں میں سے کسی ایک کو بھی ذرا سی بھی تکلیف پہنچے، یا کوئی ایک دنیا سے چلے جائے تو ادھورا سا لگتا ہے ۔ کچھ ایسا ہی عبدالحکیم کے نواحی علاقے چک نمبر 775 گ ب میں ہوا جہاں شوہر کو دفنانے سے ایک گھنٹہ قبل بیوی کی موت ہوگئی۔

عبدالحکیم کے نواحی علاقہ چک نمبر 775 گ ب کے رہائشی 60 سالہ بزرگ قادر بخش کمہار جو کہ بہت بیمار تھے اور بہت عرصہ تک علیل رہنے کے بعد انتقال کر گئے، گھر والے ان کی تدفین کی تیاری میں مصروف تھے کہ قادر بخش کی بیوی بھی دم توڑ گئیں۔ دوست احباب اور رشتے دار جب قادر بخش کے نماز جنازہ میں شرکت کیلئے پہنچے تو پتہ چلا کہ دوپہر تین بجے میاں بیوی کا جنازہ ایک ساتھ پڑھایا جائے گا۔ ان کا نماز جنازہ خطیب مولانا گل محمد نے پڑھایا ، جس میں علاقہ بھر کی معروف شخصیات نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

گھر والوں کے مطابق مرحوم شخص کی بیوی شوہر کی موت پر خوب روئی اور بس یہ کہتی رہی کہ:

'' قادر مجھے کیسے اکیلا چھوڑ کر جا سکتا ہے، مجھے بھی ساتھ لے جا، تیرے بغیر یہ دُنیا میرے لئے کچھ بھی نہیں ہے، ہر مشکل وقت تیرے ساتھ گزارا ہے، اب مجھ میں ہمت نہیں، بوڑھی ہوگئی ہوں، چلنا بھی بھول گئی ہوں، میرا دل تیرے بغیر زندہ نہیں رہ سکے گا، اٹھ جا، آواز دے اور کہہ دے کہ چا بنا تے ساتھ پیندے، نُو میں کیسے صبر کیتی۔''

اس کے بعد ایک لمبی ہچکی بندھی اور وہ دم توڑ گئی، ڈاکٹر کے پاس لے کر گئے تو اس نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔


WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

2046