روسی صدر نے بڑا دعوی کر کے پوری دنیا کو کیسے حیرت میں ڈال دیا ؟

image

روسی صدر ولادی میرپیوٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم دنیا کا سب سے طاقت ور آئس بریکر بیڑا تیار کررہے ہیں جسے آج تک کسی نے نہیں بنایا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ولادی میرپیوٹن کا کہنا ہے کہ جو آئس بریکر بیٹر بنایا جارہا ہے اسے دنیا میں آج سے پہلے کسی نے تعمیر نہیں کیا، یہ سب سے طاقت ور بیڑا ہوگا۔

روسی صدر نے یہ دعویٰ ملکی جغرافیائی سوسائٹی کے بورڈ آف ٹرسٹی کے اجلاس میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ روس دنیا کا سب سے طاقتور آئس بریکر بیڑا تیار کررہا ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی اور آلات نصب ہوں گے۔

ولادی میرپیوٹن نے کہا کہ آئس بریکر بیڑے میں دگنی طاقت سے کام کرنے کی صلاحیت ہوگی، جسے دنیا میں آج سے پہلے کبھی نہیں بنایا گیا۔

اس کے علاوہ ا مریکی پابندیوں پر انکا مزید کہنا تھا کہ شمالی بحری راستے کے ساتھ بحری جہازوں کی آمدورفت کے لیے آنے والے سالوں میں ٹریفک بڑھ سکتی ہے، جس کے پیش نظر بحری راستوں کی سہولت کے لیے بھی جدید اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

دوسری جانب امریکا نے روس کے 32 افراد اور کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی، جب کہ 10 سفارت کاروں کو بھی امریکا سے بے دخل کر دیا گیا۔ روس نے ان اقدامات کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.