21 سال کی عمر میں شادی ہوگئی تھی اور پھر ۔۔ جانیں شہزادہ فلپ اور ملکہ الزبتھ کی محبت کی داستاں اور دیکھیں کچھ پُرانی تصاویر

image

شہزادہ فلپ جو حال ہی میں اس دنیا سے رخصت ہوئے، ان کے جانے کے بعد ملکہ برطانیہ بلکل تنہا ہو گئی ہیں، اور اسی تنہائی کو مدِنظر رکھتے ہوئے ملکہ نے اپنی تمام تر ذمہ داریوں کو جاری رکھنے اور 99 سال کی عمر میں بھی ہر ذمہ داری کو پورا کرنے کا عظم کیا ہے۔

آج ہماری ویب میں جانیئے ملکہ الزبتھ اور شہزادے فلپ کی ملاقات کیسے ہوئی؟ ان کی محبت کی داستان جو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ جان کر آپ کو بھی حیرانی ہوگی کہ ایک شہزادے کو اس کی ملکہ کیسے ملی؟ اور ان کی چند پُرانی تصاویریں بھی دیکھیں:

شہزادے فلپ اور ملکہ الزبتھ کی محبت کی داستاں:

شہزادے فلپ اور ملکہ الزبتھ کی پہلی ملاقات اس وقت ہوئی جبکہ شہزادے فلپ 13 سال کے تھے اور ملکہ 8 سال کی تھیں، دونوں اپنے کزنز کی شادی پر ملے تھے، وہاں شہزادہ فلپ اپنا دل ہار بیٹھے تھے۔ دوسری مرتبہ یہ دونوں کیڈٹ کالج میں ملے تھے جبکہ ملکہ 17 سال کی تھیں اور شہزادے 23 سال کے تھے۔ اس ملاقات کے بعد دونوں کی منگنی 10 جولائی 1946ء کو ہوئی اور ان کی شادی 20 نومبر 1947ء کو ہوئی جس وقت ملکہ کی عمر 21 سال تھی۔

شہزادے فلپ کہتے ہیں:

'' جب میں نے الزبتھ کو پہلی مرتبہ دیکھا تو مجھے لگا پتہ نہیں یہ لڑکی مجھے اچھا سمجھے گی بھی یا نہیں، کیا یہ واقعی اچھی ہے؟ میرے دل میں یہ خیال آیا کہ یہ اتنی غصے والی ہے پتہ نہیں مجھے پسند کرے گی یا نہیں؟ اس کو اپنی پسند کا اظہار کروں یا نہ کروں؟ مگر دوسری مرتبہ جب میں اس سے کیڈٹ کالج میں ملا جہاں میں نیول کیڈٹ تھا اور یہ دورے پر اپنے انکل کے ساتھ آئی تھی، میں نے الزبتھ کو شادی کے لئے کہہ دیا، اس دن مجھے احساس ہوا کہ یہ بدتمیز نہیں ہے۔

الزبتھ ایک اچھی بیوی ہی نہیں میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے، اس نے مجھے ہر مشکل وقت میں سنبھالا ہے، شادی کے بعد کبھی کبھی مجھے لگتا کہ یہ میری بیوی نہیں کوئی ٹیچر ہو، جو مجھے پابندی سے اصولوں پر چلاتی ہے۔''

ان دونوں کی شادی 73 سال تک رہی، دونوں ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ رہے ، مگر اب شہزادے فلپ کے انتقال کے بعد ملکہ تنہا رہ گئی ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts