شاہی خاندان کی خواتین یہ خوبصورت بیچز کیوں اور کب پہنتی ہیں؟ جانیں حیران کن وجہ

image

شاہی خاندان کے افراد کے شاہی طرز کے پہناوے پوری دنیا کے دیکھنے والوں کے لیے توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ خاص طور پر شاہی خاندان کی خواتین کے آؤٹ فٹس ، جیولری، چپلیں، گلے کے ہار سب ہی اپنی مثال آپ ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ برطانوی میڈیا سمیت پوری دنیا کے میڈیا کی نظریں شاہی خاندان کے ایک ایک فرد پر جمی رہتی ہیں۔

اس بار 'ہماری ویب' کی جانب سے برطانوی شاہی خاندان کی ملکہ اور شہزادیوں کے نکھرتے ہوئے بروچز جو ان کے لباس میں نصب ہوتے ہیں کے بارے میں جانیں گے۔ عام زبان میں بروچز کو بیچ بھی کہتے ہیں جو قمیض پر لگائے جاتے ہیں۔اکثر تقریبات میں شاہی خواتین کو بروچز پہنے دیکھا گیا ہے جو ان کے لباس کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیتے ہیں۔

1- فیروزی ڈائمنڈ بیچ

زیورات میں مہارت رکھنے والے مصنف ونسنٹ میلان کے سوشل میڈیا پر شائع ہونے والے ایک بیان کے مطابق یہ قیمتی بروچ دراصل شادی کا تحفہ تھا جو میری آف ٹیک نے سن 1893 میں اپنے والد کنگ ایڈورڈ سے حاصل کیا تھا۔ مذکورہ بیچ میں ایک بڑا گول موتی لگا ہوا ہے جس کے چاروں طرف کئی ہیرے بھی نصب ہیں۔ میری آف ٹیک نے یہ ٹکڑا اپنی وفات تک اپنے پاس رکھا تھا۔بعد ازاں اس بروچ کو ملکہ الزبتھ دوم نے وراثت میں حاصل کیا اور سال 2014 ملکہ الزبتھ دوم نے پہلی مرتبہ اس خوبصورت ٹکڑے کو عوام کے سامنے پہنا۔

2- نیوزی لینڈ کا سلور فرن بیچ

آکلینڈ کے کتب خانوں کے تاریخی دستاویزات میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق یہ بروچ ایک کرسمس تحفہ تھا جو ملکہ الزبتھ دوم نے 1953 میں آکلینڈ کے اس وقت کے میئر سر جان الولم کی اہلیہ لیڈی آلئم سے حاصل کیا تھا۔اوپر موجود تصویر میں یہ خوبصورت بیچ شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کو پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

3- کیولینن وی بیچ

ملکہ الزبتھ کے سلور کوٹ پر موجود دل کی شکل والے اس بروچ کی خوبصورتی ایک دم نمایاں ہے۔ یہ دراصل ایک بہت بڑے ہیرے کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے جو 1905 میں جنوبی افریقہ کی ایک کان سے نکالا گیا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس قیمتی بروچ کی قیمت 3 ہزار کیریٹ سے زیادہ ہے۔مذکورہ بروچ سب سے پہلے ملکہ الزبتھ کی دادی میری آف ٹیک کی ملکیت تھی۔

4- روئل نیوی گولڈ ڈولفن بیچ

یہ سنہری بیج جس میں 2 ڈالفن اور اس کے اوپر ایک تاج بنا ہواہے انتہائی دلکش نظر آرہا ہے۔ یہ بیج رائل نیوی نے 1972 میں متعارف کرایا تھا ، اور اس کا مطلب یہ ہے کہ بحری آبدوز کے اہلکار اپنی کارکردگی کے دوران ان کی اعلی اہلیت کی خدمت لیے میرٹ کے طور پر پہنا کرتے ہیں۔

5- سنہری شمورک بیچ

کیٹ مڈلٹن شاہی خاندان کی اہم ترین رکن ہیں۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے انہوں نے سنہری شمورک کے سائز کا بیج زیب تن کیا ہوا ہے۔ کیٹ مڈلٹن اکثر آئرش ثقافتی تقریب کے دوران اس بیج کا استعمال کرتی ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts