میں روزے رکھتا ہوں کیونکہ ۔۔ غیر مسلم شخص نے روزے رکھنے کی کیا وجہ بتائی؟

image

لندن میں غیر مسلم پولیس سارجنٹ نے مسلمان ساتھی کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے رمضان کے احترام میں روزے رکھنا شروع کردیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیون گیمنڈ نامی ارتیس سالہ سارجنٹ چو نتیس سالہ مسلمان سارجنٹ قاسم حنیف کے ہمراہ ڈیوٹی پر مامور تھا۔

لندن میں غیر مسلم پولیس سارجنٹ نے مسلمان ساتھی کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے رمضان کے احترام میں روزے رکھنا شروع کردیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیون گیمنڈ نامی 38 سالہ سارجنٹ 34 سالہ مسلمان سارجنٹ قاسم حنیف کے ہمراہ ڈیوٹی پر مامور تھا۔

رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی حنیف نے جب روزے رکھنے شروع کیے تو کیون نے بھی رمضان کے احترام میں روزے رکھنا شروع کردیے۔

کیون کا کہنا ہے کہ وہ اور قاسم تقریباً ایک برس سے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں، رمضان کی آمد سے قبل ہی مجھے روزوں میں دلچسپی پیدا ہوئی اور میں نے بھی روزے رکھنے کی ٹھان لی۔

کیون کے مطابق وہ بھی پورے روزے رکھ کر دوست کے ہمراہ عید منانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.