واٹس ایپ نے تصاویر اور ویڈیوز سے متعلق کون سی نئی تبدیلی کر دی؟

image

عالمی سطح پر مقبول میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک اور نئی اپ ڈیٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

نئی اپ ڈیٹ کے تحت واٹس ایپ کی ایپلی کیشن صارف کے واٹس ایپ چیٹ میں تصاویر اور ویڈیوز کو مزید بڑا دکھا کر پیش کرے گی۔

واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی جانب سے بذریعہ ٹوئٹ صارفین کو نئی اپ ڈیٹ سے متعلق اطلاع دی گئی ہے۔

ویب بیٹا انفو کی ٹوئٹ کے مطابق واٹس ایپ میں تصاویر اور ویڈیوز اب بڑے ہوچکے ہیں لہٰذا تصویر میں کسی کو بھی پیچھے نہیں دیکھا جائے گا۔

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ مسکرانے کی ایک بہترین وجہ ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لیے ایک سہولت متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت صارف اب کسی بھی شخص کو وائس نوٹ بھیجنے سے قبل سن بھی سکے گا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts